سلمان اکرم راجا نے عمران خان کو سحری نہ دینے سے متعلق بیرسٹر سیف کا بیان غلط اور غیرذمہ دارانہ قرار دیدیا

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں سحری نہ دیے جانے کا بیان غلط اور غیرذمہ دارانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان اور بشریٰ بی بی بغیر کچھ کھائے پیے سحری کرتے ہیں؟ بیرسٹر سیف نے کیا بتایا

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد انہوں نے کہاکہ بیرسٹر سیف سے بیان کی وضاحت مانگی گئی ہے، عمران خان تندرست ہیں، ان کی صحت سے متعلق بھی غلط افواہیں پھیلائی گئیں۔

سلمان اکرم راجا نے کہاکہ یہ دعوے درست نہیں کہ عمران خان کو جیل میں سحری نہیں دی جارہی اور عبادت میں خلل ڈالا جاتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شیخ وقاص اکرم کو کہہ دیا ہے کہ وہ بیرسٹر سیف سے اس بیان پر وضاحت طلب کریں۔

واضح رہے کہ مشیر اطلاعات اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل میں سحری و افطاری نہیں دی جارہی، جس کے باعث وہ نہار منہ روزہ رکھنے پر مجبور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان اور بشریٰ بی بی سحر و افطار میں کیا کھاتے پیتے ہیں؟ عظمیٰ بخاری نے تفصیل بتادی

بیرسٹر سیف کے اس بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ عمران خان کو ہفتے میں 3 دن گوشت، سبزیاں، دالیں اور چقندر کا جوس مل رہا ہے، جبکہ بشریٰ بی بی کو بھی پسند کے مطابق کھانا فراہم کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کے دعوے درست نہیں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

شدید طوفان سے متاثرہ سری لنکا کے لیے پاکستان کی اعلیٰ سطح کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم روانہ

مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس سے متاثر، اسپتال میں زیر علاج

دنیا بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی خطرہ قرار، پاکستان میں بھی نگرانی اور قواعد مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور

پی ایس ایل کا تاریخی روڈ شو لارڈز میں منعقد ہوگا، سرمایہ کاروں، کمرشل پارٹنرز کی شرکت متوقع

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟