عمران خان اور بشریٰ بی بی بغیر کچھ کھائے پیے سحری کرتے ہیں؟ بیرسٹر سیف نے کیا بتایا

منگل 4 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا، دونوں کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔

بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی کا مقصد رمضان المبارک میں انہیں اذیت دینا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا، دونوں کو مجبوراً نہار منہ روزہ رکھنا پڑ رہا ہے۔

خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عبادات سے بھی روکا جا رہا ہے۔ جعلی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت ایک قیدی سے خوفزدہ ہے۔ ملاقاتوں پر پابندی عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ عدالت کو 26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر توہینِ عدالت کی کارروائی کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp