امریکی صدر جو بائیڈن کا صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کا اعلان

بدھ 26 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے آئندہ صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2024 کے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار صدر جو بائیڈن ہوں گے۔

2024 کے صدارتی انتخابات میں دوبارہ حصہ لینےکے اعلان کے بعد صدر بائیڈن نے واشنگٹن ڈی سی میں یونین کے کارکنوں سے خطاب کیا جہاں ان کا استقبال ‘چلو جو اور مزید چار سال’ کے نعروں سے ہوا۔ جو بائیڈن نے کہا کہ ہمیں اور بھی بہت کچھ کرنا ہے۔

یاد رہے کہ ری پبلکن رہنما اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔امید کی جا رہی ہے کہ 2024 کے صدارتی الیکشن میں جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ 2020 کے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن اس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے صدر بنے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp