عیدالفطر 2025 کے چاند نظر آنے کی متوقع تاریخ کے پیش نظر پاکستانی 29 مارچ تا 6 اپریل یعنی 9 دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے 31 مارچ کو عید الفطر کی متوقع تاریخ ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زیادہ ہوگی جس کی وجہ سے یہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا۔
ممکنہ تعطیلات کا شیڈول
عید الفطر کی عام تعطیلات عام طور پر 3 دن تک رہتی ہیں۔ اگر حکومت بدھ 29 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک سرکاری تعطیلات کا اعلان کرتی ہے اور 3 اور 4 اپریل (جمعرات اور جمعہ) کو اضافی چھٹی دی جاتی ہے تو اس کے نتیجے میں اختتام ہفتہ کے ساتھ مل کر 9 دن کی چھٹی ہو سکتی ہے۔
ابھی تک کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا
سرکاری چھٹیوں کا شیڈول حکومت کی منظوری اور چاند نظر آنے کے اعلان پر منحصر ہوگا۔
متحدہ عرب امارات رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے ڈرون استعمال کرنے والا پہلا ملک بن گیا
تاہم بہت سے پاکستانی توسیع شدہ تعطیل کے لیے پر امید ہیں جس سے وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کافی دنوں تک عید کی خوشیاں مناتے ہوئے سیر تفریح بھی کرسکیں گے۔