شہباز شریف سے یو اے ای اور الیریا گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، وزیراعظم

بدھ 5 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرےگی۔

ملاقات میں چیئرمین IFZA مارٹن گریگرز پیڈرسن (Martin Gregers Pederson) اور الیریا کے مینجنگ پارٹنر مانا علی محمد حماد الشمسی سمیت الیریا اور IFZA کے عہدیداران شریک تھے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا اور کہاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ حکومت ملک میں کاروبار و سرمایہ کاری دوست ماحول کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔

وفد نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرِقیادت پاکستان کے معاشی استحکام کی تعریف کی۔

وفد کے شرکا نے کہاکہ پاکستان خطے میں سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین مارکیٹ بن کر ابھر رہا ہے۔

وفد نے پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کے فٹ پرنٹ کو مزید بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں یو اے ای کے تعاون کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام ممکن نہیں تھا، وزیراعظم شہباز شریف

ملاقات کے بعد سرمایہ کاری بورڈ اور انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا جس میں وزیراعظم نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی