امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو اس کی بڑی قیمت چکانا پڑے گی۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹرمپ نے حال ہی میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت رہا ہونے والے یرغمالیوں کے گروپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ پھر انہوں نے سوشل میڈیا پر حماس کے خلاف دھمکی والی پوسٹ جاری کی۔ کہا حماس تمام یرغمالیوں کو ابھی رہا کرے اور مرنے والوں کی باقیات بھی واپس کرے۔
مزید پڑھیں: اگر کوئی ٹرمپ کی تعریف پر خوش ہے تو یہ بچگانہ حرکت ہے، سلمان اکرم راجا
امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل کو وہ سب کچھ بھیج رہا ہوں جو اسے درکار ہے، اگر میرے کہنے کے مطابق کام نہ ہوا تو حماس کا ایک بھی رکن محفوظ نہیں رہے گا۔ غزہ خوبصورت مستقبل کا منتظر ہے، لیکن اگر یرغمال بنانے کا سلسلہ جاری رہا تو آپ مارے جاؤ گے۔ یرغمالیوں کو ابھی رہا کرو، ورنہ اس کی سخت قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
مزید پڑھیں: کہتے تھے ٹرمپ آئیں گے تو بانی پی ٹی آئی باہر آ جائیں گے، اب وہ ٹرمپ کی تعریف پر ناراض ہیں، رانا ثنااللہ
واضح رہے کہ ٹرمپ کی تازہ دھمکی 20 جنوری کو وائٹ ہاؤس میں واپسی سے قبل ان کی ’مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی‘ کی عکاس ہے۔ جس کے بعد جنوری 2025 کے وسط میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا معاہدہ طے پایا تھا، جس کا کریڈٹ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کے عہدہ چھوڑنے سے پہلے لیا تھا۔













