’شکر کریں گرفتار نہیں کررہی‘، مریم نواز میو اسپتال کے ایم ایس پر برہم، عہدے سے ہٹادیا

جمعرات 6 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج میو اسپتال لاہور کا ہنگامی دورہ کیا اور اس دوران مریضوں کی جانب سے بے شمار شکایات کی گئی جسے سننے کے بعد نہ صرف انہوں نے اسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی بلکہ فوری طور پر ایم ایس میو اسپتال کو عہدے سے فارغ کرنے کے احکامات بھی جاری کردیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ  مریم نواز خراب انتظامات پر ایم ایس میو اسپتال سے ناراض نظر آئیں اور ان سے پوچھا کہ آپ کو معلوم ہی نہیں کہ اسپتال میں کتنے مسائل چل رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ فوری طور پر ایم ایس اسپتال کو عہدے سے فارغ کیا جائے۔ مریم نواز نے اس موقعے پر کہا کہ شکر ادا کریں کہ آپ کو صرف عہدے سے ہٹا رہی ہیں، گرفتار کرنے کے احکامات نہیں دے رہیں۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسپتال میں عوام کو درپیش مسائل کسی صورت قابل قبول نہیں۔ کسی کی بدانتظامی کی سزا عوام کو کیوں ملے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مخلوق رُل رہی ہے اورکوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ کیا اللہ کو جواب نہیں دینا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میواسپتال کے حالات بہت بُرے ہیں، لوگ اسپتال میں علاج کی توقع اور امید لے کر آتے ہیں لیکن کس وارڈ میں کیا ہورہا ہے، اسپتال انتظامیہ کو اس کا علم ہی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو عوام کے ساتھ ہورہا ہے وہ ذمہ داروں کے ساتھ ہو تو انہیں پتہ چلے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رک کر انتظارِ گاہ اور راستے میں کھڑے مریضوں اور لواحقین کی شکایات سنیں، ایک بچی نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ اس کی ماں بیمار ہے اور وہ رات بھر دوائیوں کے لیے بھاگ بھاگ کرتھک گئی ہے، بچی کی بات سن کر وزیراعلیٰ مریم نواز نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

میو اسپتال میں زیر علاج مریضوں اور لواحقین نے سرنج، برنولا وغیرہ تک نہ ملنے کے بارے میں بتایا اور کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑے مکوڑے پائے جانے کی شکایت بھی کی جس پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میو اسپتال کی تعمیر و مرمت کا جامع پلان طلب کرلیا اور اسٹور میں ادویات، سرنج، برنولا اور دیگر اشیا کی فراہمی چیک کرائی۔ انہوں نے اسپتال ایمرجنسی بلاک، ٹی بی اینڈ چیسٹ، آئی سی یو کارڈیالوجی اور دیگر وارڈ کا جائزہ بھی لیا اس دوران وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں بھی کیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زیر علاج مریضوں اور تیمارداروں سے علاج  کے بارے میں مکمل تفصیلات دریافت کیں اور وارڈز میں مریضوں کے علاج کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ اس کے علاوہ گردے کے مرض میں مبتلا بچی کی ماں کی اپیل پر فوری ٹرانسپلانٹ کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ کے دوران ہی میو اسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا اور میو اسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی انکوائری اور تمام ذمہ داروں سے جواب طلبی کی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی میڈیسن کے واجباتِ کی ادائیگی کے لیے فوری اقدامات کا حکم دے دیا اور میو اسپتال میں ادویات کی 100 فیصد فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور سیکرٹری ہیلتھ کو ذمہ داروں کی تعین کرکے کارروائی کی ہدایت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مڈغاسکر کی دارالحکومت میں مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی