’شالوم حماس‘، کیساتھ ٹرمپ کا حماس کے نام دھمکیاں آمیز پیغام

جمعرات 6 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حماس کے پاس موجود زندہ و مردہ اسرائیلیوں کی واپسی کے لیے امریکی صدر کی حماس کو کھلی دھمکی۔

یہ بھی پڑھیں:یرغمالیوں کی رہائی کے لیے امریکی انتظامیہ کا پہلی مرتبہ حماس سے براہ راست رابطہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ پر اپنے ایک پیغام میں اسرائیلیوں یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے حماس کو کھلی دھمکی جاری کی ہے۔

’شالوم حماس‘ یعنی ہیلو حماس کے جملے سے شروع ہونے والے پیغام میں حماس کو واضح الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے امریکی صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ حماس  تمام یرغمالیوں کو کسی تاخیر کے بغیر فوری طور رہا کرے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کے علاوہ حماس ان اسرائیلیوں کی باقیات کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا ہے جو حماس کی قید کے دوران اسرائیلی حملوں میں مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو بڑی قیمت چکانا پڑے گی، ٹرمپ کی حماس کو دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو متنبہ کیا ہے کہ میں اسرائیل کو وہ سب کچھ بھیج رہا ہوں جس کی اسے کام ختم کرنے کی ضرورت ہے، اگر آپ (حماس) میرے کہنے کے مطابق عمل نہیں کریں گے تو حماس کا ایک بھی رکن محفوظ نہیں رہے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ میں ابھی آپ کے سابقہ ​​یرغمالیوں سے ملا ہوں جن کی زندگی آپ نے تباہ کر دی ہے۔ یہ آپ کو آخری وارننگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب حماس کی قیادت کے لیے غزہ سے نکلنے کا وقت ہے، ابھی ااپ کے پاس موقع ہے کہ آپ یہاں نکل جائیں۔

انہوں نے حماس کی قیادت کے علاوہ غزہ کے عام باشندوں کو بھی یہ کہہ کر غزہ سے انخلا کا مشورہ دیا ہے کہ ’ایک خوبصورت مستقبل آپ کا منتظر ہے، لیکن اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو آپ مر چکے ہیں۔ ایک سمارٹ فیصلہ کریں‘۔

انہوں نے اپنے پیغام آخر میں ایک بار پھر حماس کو مخاطب کیا ہے کہ اگر آپ یرغمالیوں کو فوری نہیں کرتے تو بعد میں جہنم ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ