یوسین بولٹ کے اکاؤنٹ سے 12 ملین ڈالرز کی چوری

جمعرات 19 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمائیکا سے تعلق رکھنے والے دنیا کے تیز رفتار ترین انسان کا خطاب پانے والے یوسین بولٹ کے اکاؤنٹ سے 12 ملین ڈالرز چوری ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کنگسٹن میں قائم ایک سرمایہ کاری فرم کے اکاؤنٹ سے یوسین بولٹ کے 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز چوری ہو گئے ہیں۔

یوسین بولٹ کے وکیل کا کہنا ہے کہ یوسین بولٹ کے ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالرزکسی نے نکال لیے ہیں اب ان کے اکاؤنٹ میں 12 ہزار ڈالرز باقی ہیں۔

وکیل نے کہاکہ یوسین بولٹ کے اکاؤنٹ میں موجود ڈالرز ان کی ریٹائرمنٹ اور زندگی بھر کی جمع پونجی تھی۔

انہوں نے مزید کہاکہ عالمی شہرت یافتہ اتھیلیٹ کے اکاؤنٹ سے پیسے چوری ہونا کسی کے لیے بھی پریشان کن خبر ہے، انہوں نے یہ اکاؤنٹ اپنی نجی پنشن کے لیے بنایا تھا۔

یوسین بولٹ کا یہ بھی کہنا ہےکہ اگر کمپنی نے پیسے واپس نہیں کیے تو ہم اس معاملے کے خلاف عدالت جائیں گے۔

واضح رہے کہ یوسین بولٹ 2017 میں ریٹائر ہوگئے تھے تاہم بولٹ اپنے دور میں 8 دفعہ اولمپک گولڈ میڈل چمپیئن رہے اور تقریباََ انیس گنیز ریکارڈ بھی اپنے نام کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 13 ہلاک، متعدد زخمی

1971 کی پاک بھارت جنگ: بہاریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم تاریخ کا سیاہ باب

آزادی رائے کو بھونکنے دو

بنگلہ دیش کا کولمبو سیکیورٹی کانکلیو میں علاقائی سلامتی کے عزم کا اعادہ

فلپائن میں سابق میئر ’ایلس گو‘ کو انسانی اسمگلنگ پر عمرقید

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟