چین کی جانب سے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں چین، سعودی عرب اور یو اے ای کی پاکستان کو 12 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی یقین دہانی
وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ چین نے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔
واضح رہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ 2025 کو مکمل ہورہی تھی۔
یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل یو اے ای نے بھی 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی مزید ایک سال کے رول اوور کردی تھی۔
حکومت پاکستان زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لیے کوشاں ہے، اور برآمدات بڑھانے پر توجہ دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط کا حصول، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری
دوسری جانب آئی ایم ایف سے دوسری قسط کے حصول کے لیے بھی پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ سے مذاکرات جاری ہیں، جن کی کامیابی کے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی قسط جاری ہو جائےگی۔