وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف احمد خان کو بینک فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مطلوب ملزم سمیت 4 افراد گرفتار
ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اداکارہ نادیہ حسین کے گھر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ان کے شوہر عاطف احمد کی گرفتاری عمل میں لائی۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے نجی بینک کے ساتھ 70 کروڑ روپے کا فراڈ کیا ہے، ملزم کی جانب سے 80 ملین کے کمپنی فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی شکایت پر تحقیقات کے بعد عاطف احمد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کارپوریٹ فنانشل فراڈ کے ذریعے کمپنی فنڈز کی خورد برد میں ملوث ہے۔
ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم نے تھرڈ پارٹی کے 654 ملین غیرقانونی طور پر ایکوائر کیے، کمپنی فنڈز سے انہیں ہائی مارک اپ کے ساتھ ادائیگی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے امیگریشن کی بڑی کارروائی 4 خواتین اور 2 مسافر گرفتار
ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے۔