چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نیٹ پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرکے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا
ویرات کوہلی اُس وقت زخمی ہوئے جب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے اہم فائنل سے قبل دبئی میں ٹریننگ کررہے تھے۔ نیٹ پریکٹس کے دوران ایک گیند ویرات کوہلی کے گھٹنے کے قریب لگی، جس کی وجہ سے وہ اپنے تربیتی سیشن کو روکنے پر مجبور ہوگئے۔
ٹیم کے فزیو تھراپسٹ نے فوری طور پر کوہلی کی متاثرہ جگہ پر اسپرے کیا اور پٹی بھی کی۔ تاہم انڈین ٹیم کے کوچنگ اسٹاف نے اس چوٹ کو معمولی مسئلہ قرار دیتے ہوئے خاص اہمیت نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے اپنے 300ویں ون ڈے میچ میں تاریخ رقم کردی
کوہلی اس واقعے کے بعد آئی سی سی اکیڈمی کے پریکٹس سیشن میں موجود رہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چوٹ شدید نہیں تھی۔ تاہم ہائی اسٹیک فائنل سے قبل ان کی حالت پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔