پی ٹی آئی نے ہمیشہ نفرت اور لوٹ مار کی سیاست کی، آج پارٹی 10 حصوں میں تقسیم ہے، عطااللہ تارڑ

ہفتہ 8 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ نفرت اور لوٹ مار کی سیاست کی، آج یہ پارٹی دس حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔

عطااللہ تارڑ نے گوجرانوالہ میں مسلم لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ہمیشہ بحرانوں سے نجات ملی۔

یہ بھی پڑھیں ’ملک کو اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے‘ وفاقی وزرا نے ’اڑان پاکستان‘ کو ملکی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیدیا

انہوں نے کہاکہ حکومت ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے بھرپور کام کررہی ہے، حکومتی اقدامات کی وجہ سے اس وقت معیشت درست سمت پر گامزن ہے، مسلم لیگ ن کو جب بھی موقع ملا ملک اور عوام کی خدمت کی۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے آج پاکستان کی تعریف کی جارہی ہے، ہماری حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے دن رات ایک کرکے ملک کی معیشت کو مستحکم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کی ڈکیتی کی، ان لوگوں نے اپنے دور میں ملک کی بہتری کے لیے ایک اینٹ بھی نہیں لگائی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں رہ کر ہی ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کریں گے، نوجوانوں کی اکثریت کا ملک چھوڑنے سے انکار

عطااللہ تارڑ نے مزید کہاکہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں، پاکستان تحریک انصاف وہ جماعت ہے جس کے دور میں ملکی ترقی کے سفر کو بریک لگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp