زلزلہ 2005 کو 20 برس گزرنے کے بعد مظفرآباد سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

ہفتہ 8 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زلزلہ 2005 کو 20 سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل پاکستان سے زلزلہ متاثرین فنڈز کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مظفرآباد شہر کے علاقے پلیٹ کے مقام سے 2 لاشیں ملی ہیں، اور امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ مزید لاشیں ملنے کا بھی امکان ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ پلیٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ میں دبے مکانات سے ملبہ ہٹایا جارہا تھا تو اس دوران لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

کونسلر محمود بیگ نے میڈیا کو بتایا کہ زلزلہ 2005 کے موقع پر پلیٹ میں موجود ایک بڑی عمارت منہدم ہوگئی تھی، جس میں رہائش پذیر کئی طلبا ملبے تلے دب گئے تھے۔

انہوں نے کہاکہ ڈی این اے نمونوں کی بنیاد پر ملنے والی لاشیں ورثا کے سپرد کی جائیں گے۔

دوسری جانب ڈیزاسٹر مینجمنٹ ریڈ کریسنٹ کے یاسر جوش نے کہاکہ 2005 کے زلزلے کے موقع پر ریڈکراس نے یہاں پر بہت سی لاشیں دفنائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں زلزلہ کشمیر: سوگوار ماں کی کیفیت جب بچہ ملبے سے ہنستا کھیلتا نکل آیا

واضح رہے کہ 8 اکتوبر 2005 کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں 7.6 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقے شدید متاثر ہوئے تھے، اور ایک اندازے کے مطابق 80 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، اور 30 لاکھ بے گھر ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟