پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں عیدالفطر کے بعد پہلے ورکنگ ڈے26 اپریل ،بدھ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283.39 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ 20 اپریل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیت 283.47روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
26 اپریل کو انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قیمت 187 روپے 27 پیسے، کینیڈین ڈالر 207 روپے 96 پیسے، سعودی ریال 75 روپے 54 پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 352 روپے 90 پیسے ریکارڈ کی گئی۔