خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر اپنے ہی پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت ہے اب بھی پشاور اہم مسائل سے دوچار ہے۔ شہر کے مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔
پشاور میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے خلاف پی ٹی آئی کے ضلعی تنظیم کا اجلاس ہوا۔ چند دن قبل ہونے والے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پشاور شہر میں سیورج کا ںظام تباہ ہے بارشوں کے بعد شہر سیلاب کا منظر پیش کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: آڈیو لیک کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے صفائی کا نظام درہم برہم ہے۔ پشاور کے کئی علاقے پینے کے صاف پانی اور بیشتر علاقے اسٹریٹ لائٹنگ سے محروم ہیں۔ شہر میں کاروباد کے موقع فراہم کیے جائیں، ریئل اسٹیٹ کا کام ختم ہوچکا ہے۔
کہا گیا کہ پشاور کا ترقیاتی فنڈ دوسرے اضلاع میں منتقل کیا جارہا ہے۔ سیف سیٹی پراجیکٹ 2009 میں تجویز کیا گیا اب تک عمل درآمد نہ ہو سکا۔ مسائل کے حل پر فوری غور نہ کیا گیا تو احتجاج کا آپشن موجود ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی طبیعت خراب، ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دے دیا
فوکل پرسن وزیراعلی برائے پشاور میگا پراجیکٹس ارباب عاصم نے کہا کہ پشاور سمیت صوبہ بھر میں میگا پراجیٹس پر کام جاری ہے۔ اجلاس میں جو تجاویز سامنے آئے ہیں اُس پر عمل درآمد ہوگا۔