جنرل عاصم منیر کی چینی ہم منصب سے ملاقات، باہمی امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال

بدھ 26 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیجنگ: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چین میں پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے کمانڈر سے ملاقات کی اور باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین پہنچنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پی ایل اے ہیڈکوارٹرز میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا، آرمی چیف نے چاق چوبند دستے کا معائنہ کیا۔

آرمی چیف نے پی ایل اے کے کمانڈر سے تفصیلی ملاقات کی جس میں باہمی سلامتی کے امور اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور فوجی تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے پی ایل اے کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کے مظاہرے کا بھی مشاہدہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp