چیمپیئنز ٹرافی فائنل: شعیب اختر نے پی سی بی پر بڑا سوال اٹھا دیا

اتوار 9 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لیجنڈ پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ پر بڑا سوال اٹھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بھارت نے نیوزی لینڈ کو فائنل میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

شعیب اختر نے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا میزبان تھا لیکن آج مجھے اس بات پر حیرانی ہوئی کہ پی سی بی کا کوئی بھی نمائندہ دبئی میں موجود نہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ یہ سب میری سمجھ سے باہر ہے لیکن آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے کسی نمائندے کو یہاں پر موجود ہونا چاہیے تھا، کیوں کہ ہم ایونٹ کے میزبان تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا میزبان تھا تاہم قومی کرکٹ ٹیم ناقص کارکردگی کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے باوجود سرفراز احمد کا قومی کرکٹ ٹیم کا دفاع

قومی کرکٹ ٹیم ایونٹ میں ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی، تاہم بنگلہ دیش کے خلاف آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہونے کے باعث پاکستان ٹیم کو ایک پوائنٹ مل سکا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

برطانیہ کا تاریخی بھارتی ریسٹورنٹ 99 سال بعد بند ہونے کے قریب، بادشاہ چارلس سے مداخلت کی اپیل

غزہ پر اسرائیلی حملے: 37 فلسطینی شہید، حماس نے شدید نتائج کی وارننگ دے دی

آج ملک کے کن حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

انڈر 19 ورلڈ کپ: سیمی فائنل کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو بھارت کے خلاف بڑی فتح درکار

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘