پنجاب انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امیدواروں کے نام سامنے آنے کے بعد اب پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی لاہور کے 30 صوبائی حلقوں کے لیے امیدوار فائنل کر لیے ہیں۔
اس ضمن میں پی پی 144 سے رانا فقیر حسین، پی پی 145 سے عمر صدیق، پی پی 146 سے جاوید الیاس بٹ، پی پی147 سے عامر نصیر بٹ، پی پی 148 سے مرزا ادریس، پی پی 149 سے عزیز الرحمن چن، پی پی 150 سے ظفر علی بغدادی، پی پی 151 سے اسرار احمد، پی پی 152 سے چودھری ذوالفقار علی، پی پی 153 سے سفیان خالد گھرکی، پی پی 154 سے راجا محمد شبیر، پی پی 155 سے حافظ غلام محی الدین، پی پی 156 سے عاطف رفیق چودھری، پی پی157 سے عدنان اشرف بھٹی، پی پی 158 سے عمر شریف بخاری، پی پی 159 سے غلام مصطفی جٹ، پی پی 160 سے چودھری اسلم گل، پی پی 161 سے فیصل میر، پی پی 162 سے فہیم ٹھاکر، پی پی 163 سے رانا ضیا الحق، پی پی 164 سے رانا صفدر دلشاد، پی پی 165 سے رانا جمیل منج، پی پی 166 سے امجد علی جٹ، پی پی 167 سے غازی احمد علی، پی پی 168 سے محمد اکرم رانا، پی پی 169 سے افتخار شاہد ایڈووکیٹ، پی پی 170 سے شکیل احمد پاشا ایڈووکیٹ، پی پی 171 سے آصف محمود ناگرہ، پی پی 172 سے سید شاہد عباس کاظمی اور پی پی173 سے حافظ امیر حمزہ ایڈووکیٹ کا نام فائنل کیا گیا ہے۔