کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوہاٹ کے علاقہ تاندہ ڈیم کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا ہے۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اے ایس ائی مصطفی اور اہلکار زاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو کوہاٹ کے ڈی اے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کوہاٹ: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) زاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، قتل کی وجہ دہشتگردی ہے یا ذاتی عداوت اس وقت کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

دوسری طرف انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بھی کوہاٹ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے کر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اکوڑہ خٹک کے بعد کوئٹہ اور کوہاٹ میں دھماکے، متعدد زخمی

آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کی بزدلانہ کارروائیاں پولیس فورس کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، دہشت گردوں کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی