کوہاٹ: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک

بدھ 10 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر ختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پولیس چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کوہاٹ پولیس کے مطابق رات گئے کوہاٹ ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے اچانک حملہ کر دیا، انڈس ہائی وے پر واقع لاچی ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر حملے میں دہشتگردوں کی تعداد 10 سے زائد تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری بھی جان کی بازی ہار گیا، جس کا تعلق ضلع لکی مروت سے بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ہیڈ کانسٹیبل امجد، ہیڈ کانسٹیبل جنید اور کانسٹیبل وقارشامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس اور فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لیکر  حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد دہشتگرد رات کی تاریکی میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے، جا کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

گوگل جیمنی کی اے آئی تصاویر سے نمایاں واٹر مارک ہٹانے کی سہولت متعارف کرا سکتا ہے

35 برس بعد امریکا میں خسرہ کے کیسز ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی بھی پاکستانی گلوکار شمعون اسماعیل کے مداح نکلے

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب