پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے شمالی پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے 31 مارچ 2025 سے لاہور سے اسکردو اور گلگت کے لیے دو طرفہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا کینیڈا سے پاکستان کی پروازوں پر خصوصی رعایت کا اعلان
پی آئی اے کے مطابق لاہور گلگت روٹ پر ہفتے میں 2 مرتبہ پیر اور بدھ کو پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ لاہور سے اسکردو پروازیں جمعرات اور اتوار کو دستیاب ہوں گی۔
ایئر لائن نے ان روٹس پر ہموار آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے پہلے ہی حتمی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
برطانیہ کے لیے فلائٹس
دوسری جانب پی آئی اے برطانیہ کے لیے براہ راست فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
پی آئی اے نے اپنی پروازوں کے لیے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے ٹرمینل 4 کو استعمال کرنے کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔
مزید پڑھیں: نیویارک انتظامیہ کا پی آئی اے روز ویلٹ ہوٹل کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان
قومی ایئر لائن انتظامیہ پرامید ہے کہ برطانوی حکومت جلد ہی اس کے آپریشنز پر عائد پابندی اٹھا لے گی۔
برطانیہ کا محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایف ٹی) پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا آڈٹ مکی سے پہلے مکمل کر لے گا۔