قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ’جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں‘، بیٹے کی پیدائش سے متعلق خبرپر حارث رؤف کا ردِعمل
حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت کی خبر اس وقت سامنے آئی جب ساتھی کرکٹرز نے انہیں سوشل میڈیا پر مبارکباد دی۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے حارث رؤف کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں حارث رؤف کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی۔
کرکٹرز کی جانب سے حارث رؤف کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں، تاہم حارث رؤف نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں ابو جب بولیں گے دلہن تیار ہے تو شادی کرلوں گا، نسیم شاہ
واضح رہے حارث رؤف کا نکاح 24 دسمبر 2022 کو اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک کے ساتھ ہوا تھا، جبکہ رخصتی اور ولیمہ جولائی 2023 میں ہوا۔