شاہد آفریدی کی نظر میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے کون موزوں؟

پیر 10 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایسے کپتان کی ضرورت ہے جو کھیل کے لیے بے لوث سوچ رکھتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی ٹیم پر اعتراض اٹھا دیا

شاہد آفریدی نے صائم ایوب کی صلاحیت اور مزاج کی تعریف کرتے ہوئے کہ 21 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز میں یہ صلاحیت موجود ہے اور وہ قومی ٹیم کی کپتانی بن سکتے ہیں۔

صائم ایوب نے ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی کارکردگی سے متاثر کیا لیکن ٹخنے کی بے وقت انجری نے انہیں کرکٹ سے دور رکھا ہے جس میں چیمپیئنز ٹرافی 2025 بھی شامل ہے جہاں پاکستان کو ان کی غیر موجودگی میں قابل اعتماد اوپنر تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

شاداب خان کی شمولیت پر اظہار تشویش

شاہد آفریدی نے سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں بالخصوص شاداب خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ اگرچہ آفریدی نے اپنے اعتراضات کی وضاحت نہیں کی لیکن ان کے تبصرے شاداب خان کی حالیہ فارم اور فٹنس پر عدم اطمینان کا اشارہ دیا۔

مزید پڑھیے: اہلیہ سے لڑائی ہو جائے تو بیٹیاں کس کا ساتھ دیتی ہیں، شاہد آفریدی نے بتا دیا

سابق آل راؤنڈر نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے سلیکشن حکمت عملی کو مزید تنقید کا نشانہ بنایا جہاں پاکستان کے اسکواڈ میں توازن کا فقدان تھا۔

پلاننگ اور عدم توازن پر تنقید

شاہد آفریدی نے ٹیم پلاننگ میں عدم توازن کی نشاندہی کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب ایک اسپنر کی ضرورت ہے اس لیے سلیکشن کمیٹی نے 4 اسپنرز کو منتخب کیا ہے۔

مزید پڑھیں: صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی جہاں وہ ایک بھی میچ جیتنے میں ناکام رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp