وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے حج امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری مذہبی امور کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حجاج کرام کی بائیو میٹرک 28 اپریل تک مکمل کر لی جائے گی جب کہ عازمین حج سے کارآمد پاسپورٹ بھی 28 اپریل تک طلب کر لیے گئے ہیں۔
سیکرٹری مذہبی امور کی جانب سے بتایا گیا کہ تمام 10 حاجی کیمپوں کے زیر انتظام حج تربیت اور انتظامی امور کی تربیت کا آغاز کل 27 اپریل سے ہو گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 20 مئی سے حج پروازوں کا آغاز ہو جائے گا اور پاکستان سے آخری حج پرواز 21 جون کو روانہ ہو گی۔
بریفنگ میں وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے سعودیہ عرب میں ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
سنیٹر طلحہ محمود نے بریفنگ کے موقع پر کہا کہ حجاج کو سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا حج انتظامات کی برقت تکمیل کے لیے دن رات کام کرنا ہو گا۔