اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے سپریم کورٹ کے احکامات کے نتیجے میں ارکان اسمبلی کے درمیان پیدا ہونے والے تحفظات پر چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز کو خط لکھ دیا ہے۔
5 صفحات پر مشتمل خط میں اسپیکر قومی اسمبلی نے معزز عدالت کے فاضل جج صاحبان کو پارلیمنٹ کی کارروائی سے آگاہ کیا ہے۔
خط میں معزز عدالت کے بعض فیصلوں پر ارکان اسمبلی کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
قبل ازیں راجا پرویز اشرف کی جانب سے چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز کے نام خط لکھنے کا فیصلہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد اب یہ خط لکھ گیا ہے۔














