’آپ ہم سے بدتمیزی نہیں کرسکتیں‘علیمہ خان اور نعیم پنجوتھا کے درمیان تلخی کلامی

منگل 11 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھا و دیگر کے درمیان شدید تلخی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں علیمہ خان کی 2 بہنوں کے ہمراہ اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ جیسے ہی ملاقات ختم ہوئی، علیمہ خان جیل کے داخلی دروازے پر پہنچیں تو ان کی پی ٹی آئی وکلا سے تلخ کلامی ہوئی۔

علیمہ خان نے پی ٹی آئی وکلا کو چارج شیٹ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے وہی ملے گا جس کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی ہو۔ بغیر ذمہ داری کے کوئی وکیل جیل کے اندر نہیں جائے گا۔

یہ بھی پڑھیےعمران خان اپنا آخری کارڈ کھیلنے کے لیے تیار ہوگئے، بھائی سے ملاقات کے بعد علیمہ خان کا انکشاف

انہوں نے پی ٹی آئی وکلا سے کہا کہ آپ لوگوں نے کیا ڈراما لگا ہوا ہے۔ ہر بندہ یہاں صرف ملاقات کے لیے آتا ہے اور دوسرے بندے کی شکایت لگاتا ہے۔ ہمارا بھائی اندر ہے۔ وہ ہماری محبت ہے۔ ہم اس کے لیے جان بھی دے سکتے ہیں۔

علیمہ خان نے شدید غصہ کے حالت میں وکلا سے کہا کہ آج کے بعد کوئی وکیل اپنی طرف سے عدالت میں اضافی پٹیشن دائر نہیں کرے گا۔ پٹیشن دائر کرنے کا اختیار صرف سلمان اکرم راجا اور بیرسٹر سلمان صفدر کو ہے۔

وہ وکلا سے ایک ہی بات بار پوچھتی رہیں کہ علیمہ خان نے کہا کہ میرے بھائی کی اپنے بچوں سے بات نہیں کروائی جارہی ہے۔ نہ اسے کتابیں مل رہی ہیں۔ آپ نے اب تک عمران خان کے لیے عدالت سے کیا ریلیف لیا ہے؟

علیمہ خان نے نعیم پنجوتھا سے پوچھا’ آپ بشریٰ بی بی کے فوکل پرسن ہیں، آپ کس کس سے ملتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں بشریٰ بیگم سے لڑائی، علیمہ خان کھل کر سامنے آگئیں

نعیم پنجوتھا نے جواب دیا کہ میں کسی سے نہیں ملا۔ پھر انہوں نے علیمہ خان سے پوچھا کہ میں جس سے ملا ہوں، آپ بتائیں؟

اس پر علیمہ خان نے انہیں کہا کہ میرے ساتھ بدتمیزی نہ کریں۔

نعیم پنجوتھا نے کہا کہ میں بدتمیزی نہیں کر رہا۔ ہم جیلیں بھگت کرآئے ہیں۔ ہم پر پرچے ہوئے ہیں۔  آپ ہم سے اس طرح بدتمیزی سے بات نہیں کرسکتیں۔

اس پر ایک بار پھر علیمہ خان نے نعیم پنجوتھا کو ڈانٹتے ہوئے پوچھا کہ تم یہ کس طرح مجھ سے بات کر رہے ہو؟ خاموش رہو!

عین اس وقت موقع پر کھڑے شعیب شاہین اور دیگر وکلا نعیم پنجھوتہ کو پکڑ ایک طرف لے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ