’ہمدرد اور رحم دل ڈاکو‘: شہری کو گولی مار کر لوٹ مار کے بعد مرہم پٹی بھی کردی

منگل 11 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی جانب سے شہریوں کو لوٹنے کی خبریں تو آئے روز سامنے آرہی ہوتی ہیں، لیکن ایسے ڈاکو کسی خوش قسمت شہری کو ہی ملتے ہیں جو زخمی کرکے لوٹنے کے بعد ابتدائی طبی امداد بھی دے جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے شہری کو زخمی کرنے کے بعد لوٹ مار کی اور پھر جاتے جاتے اس کی مرہم پٹی بھی کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں فوٹو شوٹ کے دوران دلہا دلہن کے ساتھ ڈکیتی کی انوکھی واردات

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفرآباد کے علاقے دولائی میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے شہری کو گولی مار کر پہلے زخمی کیا اور پھر لوٹ مار کی۔

ڈاکوؤں نے شہری سے لوٹ مار کرنے کے بعد اسے مرہم پٹی کی جس کے بعد فرار ہوئے، تاہم اس کے ہاتھ بندھ کر بھاگے۔

اس کے علاوہ ڈاکوؤں نے شہری پر دوسرا احساس یہ کیاکہ وہ اسے سڑک کے قریب ہی چھوڑ کر فرار ہوئے، کہیں ویرانے میں نہیں چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیں ’پیزا ڈکیت گروہ‘، فیصل آباد میں ڈکیتی کی انوکھی واردات

دوسری جانب چوکی پولیس کوہالہ نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے حوالات بند کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp