پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے دورہ نیوزی لینڈ سے دستیابی ظاہر کردی۔
یہ بھی پڑھیں نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان، کونسے اہم کھلاڑی شامل؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے تھے، تاہم اب انہوں نے دستیابی ظاہر کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد یوسف کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔
محمد یوسف نے بیٹی کی علالت کے باعث نیوزی لینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے انہوں نے بورڈ کو باقاعدہ آگاہ بھی کردیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ محمد یوسف کی عدم موجودگی میں کسی کو بھی متبادل کے طور پر تعینات نہیں کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں شاہد آفریدی کی نظر میں قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے کون موزوں؟
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 12 مارچ کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگی، جہاں 5 ٹی20 اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔