نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹی 20 میچز کیلیے اسکواڈ کا اعلان، کونسے اہم کھلاڑی شامل؟

منگل 11 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 16 سے 25 مارچ تک ہونے والے 5 ٹی 20 میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچز کرائسٹ چرچ میں شروع ہوں گے جس میں کیوی ٹیم کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق کیوی اسکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت اس بار میچل سینٹنر نہیں کریں گے جو ڈومیسٹک کرکٹ کی مصروفیات کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

واضح رہے کہ اس 15 رکنی اسکواڈ میں حال ہی میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے والے 7 کھلاڑی بھی شامل ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں انہیں بھارت سے شکست کا سامنا ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘