پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے گھر میں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
حارث رؤف نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کو گود لیے ہوئے ہیں اور پس منظر میں عربی میں دعا چل رہی ہے۔
View this post on Instagram
حارث رؤف نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ رکھا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ساتھی کرکٹرز نے حارث رؤف کو بیٹے کی پیدائش کی مبارکباد دی تھی، تاہم کرکٹر نے اس پر کوئی ردعمل ظاہرہ نہیں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں ’جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں‘، بیٹے کی پیدائش سے متعلق خبرپر حارث رؤف کا ردِعمل
یاد رہے کہ حارث رؤف کا نکاح 2022 میں اپنی ہم جماعت مزنا مسعود کے ساتھ ہوا تھا، جبکہ ان کی رخصتی جولائی 2023 میں ہوئی تھی۔