قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 میچز کھیلنے کے لیے لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔
پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق 13 مارچ کی شام کرائسٹ چرچ پہنچے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے: دورہ نیوزی لینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 16 سے 25 مارچ تک ہونے والے 5 ٹی 20 میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچز کرائسٹ چرچ میں شروع ہوں گے جس میں کیوی ٹیم کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق کیوی اسکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔