امیتابھ بچن کے بعد ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا نیا میزبان کون ہوگا؟

بدھ 12 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ٹیلی ویژن کے مقبول ترین گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ بالی ووڈ اداکارو میزبان امیتابھ بچن جو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ شو کی پہچان بن چکے ہیں اس شو سے الگ ہو رہے ہیں اور اب اگلے سیزن میں وہ بطور میزبان نظر نہیں آئیں گے۔

امیتابھ بچن کے شو سے الگ ہونے کے بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی لیکن ان افواہوں کے درمیان ایک سروے کیا گیا جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ امیتابھ بچن کے بعد ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا نیا میزبان کون بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امیتابھ بچن کی میزبانی میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نئے سیزن کا اعلان

سروے میں مختلف شخصیات کے نام سامنے آئے جن کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ امتیابھ بچن کی جگہ لیں گے جن میں شاہ رخ خان، ایشوریا رائے بچن، مہندرا سنگھ دھونی، ہرشا بھوگلے، انیل کپور، مادھوری ڈکشٹ اور عامر خان شامل ہیں۔ اس سروے میں شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے بچن کے نام سب سے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے اور انہیں امیتابھ کی جگہ میزبانی کے لیے زیادہ پسند کیا گیا۔

امیتابھ بچن نے 2000 میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی کا آغاز کیا تھا اور اپنی منفرد پہچان بنائی تھی لیکن اس بارے میں ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا کہ آیا یہ امیتابھ بچن کا آخری سیزن ہو گا یا نہیں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو نیا میزبان شو کو اسی طور پر برقرار رکھ پائے گا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کون بنے گا کروڑ پتی‘: امیتابھ بچن ایک قسط کا کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی جانب سے حال ہی میں ٹویٹ کی گئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’جانے کا وقت آ گیا ہے‘ اس ٹویٹ نے مداحوں کے درمیان کئی قیاس آرائیوں کو جنم دیا تھا۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین کا ماننا تھا کہ لیجنڈری اداکار کی ٹوئٹ معروف شو’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے 1969ء میں اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا اور وہ آج بھی بالی ووڈ کی کئی فلموں کا حصہ ہیں جو مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟