بھارت کو فائدہ پہنچانے پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بولر آئی سی سی پر برس پڑے

بدھ 12 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کو ہر جگہ فائدہ پہنچانے پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بولر نے آئی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ بولر اینڈی رابرٹس نے کہا  ہے کہ آئی سی سی نے بھارت کو گزشتہ برس ٹی20 ورلڈکپ میں بھی فائدہ تھا، انڈیا کو پہلے سے علم تھا کہ اس نے سیمی فائنل کہاں کھیلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی فائنل کی اختتامی تقریب میں کوئی پاکستانی اسٹیج پر کیوں نہیں تھا؟ آئی سی سی نے بتادیا

انہوں نے کہا  کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران انڈیا نے ٹریول نہیں کیا اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ٹورنامنٹ میں کوئی سفر ہی نہ کرے۔

اینڈی رابرٹس کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا مطلب انڈین کرکٹ بورڈ ہے، انڈیا ہر بات کا حکم دیتا ہے، اگر کل انڈیا کہے کہ اب نو بال اور وائیڈبال نہیں ہونے چاہئیں تو آئی سی سی اس کی راہ نکالے گی۔

انہوں نے مزید کہا آئی سی سی کو چاہیے کہ وہ انڈیا کو انکار کرے، آئی سی سی کو بھارت کے مطالبات کو مسترد کرنے کی ہمت دکھانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب، پی سی بی کو نمائندگی کیوں نہ دی گئی، معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کو صرف ایک ملک کا کھیل نہیں بننا چاہیے، اب ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک ملکی مقابلہ ہے جس سے کھیل کی روح مجروح ہورہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp