امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ روس جنگ بندی پر آمادہ ہو جائےگا۔
واشنگٹن میں آئر لینڈ کے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی۔ اس جنگ میں 2 ہزارکے قریب لوگ ہر ہفتے ہلاک ہو رہے ہیں، جنگ ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ یورپین یونین کی تخلیق ہی امریکا سے فائدہ اٹھانے کے لیے کی گئی تھی اور ہمارے بےوقوف رہنماؤں نے یورپی یونین کی بھرپور حمایت کی۔ روس نے باراک حسین اوباما اور بش کے ادوار میں کئی علاقوں پر قبضہ کیا لیکن میرے دور گزشتہ دور حکومت میں روس نے کہیں حملہ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: ’اپنا میزائل پروگرام ختم نہیں کرینگے‘، ٹرمپ کے خط پر ایرانی سپریم لیڈر کا جواب
ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو کے ساتھ تعاون برابری کی بنیاد پر کریں گے، اس کو امریکا کے ساتھ منصفانہ سلوک کرنا پڑے گا، نیٹو کو اپنے بل ادا کرنے پڑیں گے۔ امریکا میں دنیا بھر سے بھاگے ہوئے مجرم غیر قانونی طور پر داخل ہوتے ہیں، جرائم پیشہ افراد کو امریکا سے باہر نکال رہے ہیں۔
ایک صحافی نے سوال کہا کہ امریکا کن ممالک کو سفری پابندیوں کا نشانہ بنانے جا رہا ہے؟ یہ سنتے ہیں ٹرمپ نے کہا کہ تم چاہتے ہو کہ میں اس سوال پر کچھ بےوقوفانہ جواب دوں؟ کیا کوئی یقین کرسکتا ہے کہ کوئی صحافی ایسا سوال کرے گا۔