عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججوں کا تبادلہ چیلنج کردیا

جمعرات 13 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججوں کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الجہاد ٹرسٹ کیس کے تناظر میں شفافیت یقینی بنانے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں: ججز کا خط بے نتیجہ نکلا، مختلف صوبوں سے 3 ججز کا اسلام آبادہائیکورٹ تبادلہ

عمران خان نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت قرار دے کے آرٹیکل 200 کا استعمال مفصل مشاورت سے ہی ممکن ہے،  3 ججوں کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

Imran Ahmed KhanNiazi (Constitution Petition) by Asadullah on Scribd

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے پہلے سے موجود ججز کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کیونکہ ان ججوں نے عدلیہ میں مداخلت کیخلاف آواز اٹھائی تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں نے ان کیخلاف مقدمات میرٹ پرنمٹائے تھے، بغیر حلف اٹھائے ایک جج کو لا کر قائمقام چیف جسٹس بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سینیارٹی لسٹ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

درخواست میں وفاقی حکومت، لاہور، اسلام آباد ہائی کورٹس کے رجسٹرارز کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ سارے طریقے عدلیہ کی آزادی ختم کرنے کے لیے آزمائے جا رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹس کے رجسٹرارز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘