بالی وڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ دیا مرزا نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں وہ اور لارادتہ ایک چھوٹے سے اپارٹمنٹ میں رہتے تھے، ان کے بینک اکاؤنٹس میں بہت کم پیسے تھے اور انہوں نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا جبکہ پریانکا چوپڑا کو ان کے والدین کی حمایت حاصل تھی۔
دیا مرزا نے بتایا کہ لارا دتہ جو پہلے ہی ماڈلنگ کر رہی تھیں انہوں نے دیا مرزا کو اپنے چھوٹے سے رہائشی کمرے میں خوش دلی سے جگہ دی۔ دیا نے بتایا کہ وہ مس یونیورسل کے لیے لارا دتہ کا سامان پیک کرنے میں ان کی مدد کیا کرتی تھیں اور یہی لمحہ ان کے سفر کا اہم موڑ ثابت ہوا۔
View this post on Instagram
دیا مرزا نے پریانکا چوپڑا کے شاندار کیریئر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کیریئر میں تقریباً فوراً کامیاب ہو گئی تھیں کیونکہ انہوں نے شروع سے ہی شاندار کارکردگی دکھائی تھی لیکن بعد میں انہیں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے مسائل میں اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ’آپ کمال ہو‘، بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے ماورا حسین کی تعریف کیوں کی؟
بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ پریانکا چوپڑا کی صلاحیتوں اور محنت سے متاثر تھیں اور سوچتی تھیں کہ اگر ان کے پاس پریانکا کے اداکاری کے ہنر کا آدھا بھی ہوتا تو وہ کہاں تک پہنچ سکتی تھیں۔
دیا مرزا نے اپنی جدوجہد کے حوالے سے بتایا کہ وہ اور لارا دتہ نوڈلز کھا کر گزارا کرتے تھے کیونکہ ان کے پاس کچھ اور کھانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے اور ماڈلنگ سے جو پیسے کماتے تھے وہ رقم بچاتے تھے، انہوں نے بتایا کہ وہ والدین سے کوئی رقم نہیں لیتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ کیوں چھوڑا اور ہالی ووڈ کا تجربہ کیسا رہا؟
اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ کبھی کبھار ان کی بچت ختم ہو جاتی تھی اور بلز بڑھ جاتے تھے، لیکن وہ پھر بھی شاندار ایونٹس میں مہنگی گاؤنز پہن کر شریک ہوتیں، اور گھر واپس آ کر صرف نوڈلز کھاتی تھیں جو ان کی واحد خوراک ہوتی تھی۔