آئی پی ایل نے انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک پر انڈین پریمیئر لیگ (IPL) میں 2028 تک شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک کو امسال ٹورنامنٹ سے آخری لمحے میں دستبرداری کے بعد 2028 تک آئی پی ایل میں شرکت سے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
بروک، جو دہلی کیپٹلز کی نمائندگی کرنے والے تھے، نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا، جس کے ساتھ ہی یہ ان کا لیگ سے مسلسل دوسرا عدم شرکت کا موقع تھا۔ دائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے قومی ٹیم کے لیے اپنے بین الاقوامی میچوں پر توجہ مرکوز کرنے کا ذکر کیا۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی آئی پی ایل ٹیم کی قیادت سے بھی محروم، رائل چیلنجرز بنگلور کے نئے کپتان کون؟
بروک نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں دہلی کیپٹلز اور ان کے سپورٹرز سے بے حد معذرت خواہ ہوں۔ مجھے کرکٹ سے محبت ہے۔ جب سے میں چھوٹا تھا، میرا خواب اپنے ملک کے لیے کھیلنا تھا اور میں وہ موقع ملنے پر انتہائی شکر گزار ہوں۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ قابل اعتماد افراد کی رہنمائی سے میں نے اس فیصلے پر سنجیدگی سے غور کیا کہ یہ انگلینڈ کرکٹ کے لیے بہت اہم وقت ہے، اور میں آنے والی سیریز کے لیے پوری طرح سے تیاری کرنا چاہتا ہوں۔ اس کے لیے مجھے خود کو چارج کرنے کے لیے وقت کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: روہت شرما کو آئی پی ایل میں 50 کروڑ آفر کی خبریں، ٹیم مالک نے اصل بات بتادی
رپورٹس کے مطابق، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے بروک اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) کو اس کی 2 سالہ پابندی کے بارے میں رسمی طور پر مطلع کر دیا ہے۔ جیسا کہ پالیسی کے مطابق ہے، جو ہر کھلاڑی کو آئی پی ایل نیلامی کے لیے اپنے نام کے اندراج سے پہلے آگاہ کی گئی تھی۔ یہ بورڈ کی طرف سے ایک پالیسی ہے اور ہر کھلاڑی کو اس کی پابندی کرنا ہوتی ہے۔
آئی پی ایل نے حال ہی میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے آخری لمحے کی دستبرداری کو روکنے کے لیے ایک نئی پالیسی نافذ کی ہے۔ فرنچائزز کو 2024 کی نیلامی سے پہلے آگاہ کیا گیا تھا کہ جو بھی کھلاڑی اپنے آپ کو سیزن کے آغاز سے پہلے غیر دستیاب کرے گا، اس پر 2 سال کی پابندی عائد کی جائے گی۔














