10 سالہ بچے کا ایک منٹ میں پائی کے 280 ہندسے زبانی بتانے کا عالمی ریکارڈ

ہفتہ 15 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک 10 سالہ برطانوی بچے نے ریاضی کی تھیم پر مبنی عام تعطیل ’پائی ڈے‘ کے موقعے پر ایک منٹ میں سب سے زیادہ ہندسے زبانی بتانے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟

برسٹل کے طالب علم البرٹو ڈیولا اراگون نے کہا کہ انہوں نے پائی کو یاد کرنے کا آغاز مارچ 2024 میں اسکول میں ہونے والے ایک مقابلے سے کیا تھا۔

اراگون نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو کہا کہ مارچ 2024 میں میرے اسکول نے ایک حیرت انگیز انعام کے ساتھ ایک دلچسپ پائی ڈیجٹس مقابلے کا انعقاد کیا تھا۔

باصلاحیت اراگون نے پائی کے 150 ہندسوں کو یاد کرکے مقابلہ جیت لیا تھا تاہم اس کے بعد بھی انہوں نے اس پر کام جاری رکھا اور اب صرف ایک منٹ میں پائی کے 280 ہندسے بوجھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیے: سائنسدانوں نے غاروں میں ملے 2 ہزار سال پرانے بیجوں سے درخت اگالیے

پائی ڈے ہر سال 14 مارچ کو منایا جاتا ہے جو پائی کے پہلے ہندسوں کے لحاظ سے رکھا گیا ہے یعنی 3.14۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp