نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

اتوار 16 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے نتیجے میں 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد جان بحق ہوگئے۔

شہدا میں حوالدار منظور علی (عمر: 38 سال، ساکن ضلع نواب شاہ)، حوالدار علی بلاول (عمر: 39 سال، ساکن ضلع نصیر آباد)، نائیک عبدالرحیم (عمر: 34 سال، ساکن ضلع بدین)، سویلین ڈرائیور جلال الدین اور ضلع نویدیر کے رہائشی محمد قویری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کا نوشکی میں حملہ، کلیئرنس آپریشن جاری

دہشتگردوں کے اس اقدام کے جواب میں کیے جانے والے سینیٹائزیشن آپریشن میں دہشتگردوں کا تعاقب کیا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر فوجیوں اور بہادر شہریوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ستائیسویں ترمیم میں دہری شہریت کے خاتمے سمیت کیا کیا تجاویز دی گئی ہیں؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ وفاقی کابینہ سے پاس کرانے کا فیصلہ، اجلاس طلب

امریکا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے سے قبل آگاہ کیا تھا: روس کا دعویٰ

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کی جائے یا نہیں؟ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس جاری

بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس نہیں ہوسکیں گے

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

27 ویں آئینی ترمیم کیا کچھ تبدیل کردے گی؟ وکلا کی رائے

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟