دہشتگردوں نے آج صبح ایف سی کے قافلے پر نوشکی کے مقام پر بارودی دھماکا اور خود کش حملہ کیا جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف فوری موثر جوابی کارروائی کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ابتدائی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور کے علاوہ 3 اور دہشتگرد جہنم واصل کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: نوشکی میں دالبندین شاہراہ پر دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی
ذرائع کے مطابق بزدلانہ خودکش حملے میں ایف سی کے 3 جوان اور 2 سویلین شہید ہو گئے، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنیس آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ دہشتگردوں کے بھاگنے کے تمام راستے بلاک کر دیے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ نوشکی میں ہونے والا یہ دھماکا پاک ایران شاہراہ این 40 پر دالبندین کے مقام پر پیش آیا جس کی آواز دور تک سنی گئی۔
واقعے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر نوشکی پہنچ گئے۔