جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، مسافر سمیت 2 ایجنٹ گرفتار

اتوار 16 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل اینویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشکوک ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام بنادی ہے، مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

 ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے غیر قانونی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر اور ایجنٹس کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا اور غیر قانونی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نوجوانوں کی پروفائلنگ کیوں کر رہی ہے؟

ایف آئی اے کے مطابق مرزا سکندر نامی مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ایجنٹوں کی شناخت مہران خالد اور شہروز جنید کے نام سے ہوئی، گرفتار مسافر نے جعلی ای ویزے پر البانیا جانے کی کوشش کی، مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا ای ویزا جعلی تھا۔

 ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مسافر نے جعلی ویزا ایجنٹوں سے 22 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا، ملزم نے 15 لاکھ روپے بینک کے ذریعے ادا کیے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر کی نشاندہی پر ایف آئی اے امیگریشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راجہ مہران خالد اور شہروز جنید کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔

 مسافر اور ایجنٹون کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟