جنوبی کوریا کو شکست، پاکستان نے ٹیککن 8 ٹیم ٹورنامنٹ جیت لیا

پیر 17 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا کے دیرینہ تسلط کو ختم کرتے ہوئے، پاکستان نے سیول میں منعقدہ ٹیککن 8 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ایک پرجوش مقابلے کے بعد پاکستان نے اپنے کورین ہم منصبوں کو 2 شدید ٹیم لڑائیوں میں شکست دیتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔

پہلی جھڑپ میں، جسے ‘وسیدا’ کے نام سے جانا جاتا ہے، پاکستان کو ابتدائی سبقت لیتے ہوئے دیکھا گیا، حافظ تنویر نے برائن کو 1-3 سے جبکہ نعمان نے السان کو 0-3 سے شکست سے دوچار کیا، اگرچہ کوریا نے جوابی کارروائی کی، تاہم پاکستان کے اسٹار پلیئر ارسلان ایش نے رنگچو کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس کے بعد فرزین نے ملگولڈ کو اور اسامہ عباسی نے جیون ڈیڈنگ کو پچھاڑ دیا، پاکستان کی جیت کی رفتار برقرار رہی کیونکہ حافظ تنویر نے سی بی ایم کو 3-0 سے جبکہ نعمان چوہدری نے چینل کیخلاف 0-3 کی فیصلہ کن برتری کے ساتھ راؤنڈ کا خاتمہ کیا اور پاکستان کے لیے جنوبی کوریا کے خلاف 3-7 سے فتح حاصل کی۔

‘ان لیشڈ’ کے نام سے معروف دوسرے میچ میں حافظ تنویر نے انڈیڈ ملگولڈ اور جیون ڈی ڈنگ کو شکست دی جبکہ دی جون کوئی سیٹ ہارے بغیر سی بی ایم اور رنگچو کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔

لو ہائی کی سربراہی میں جنوبی کوریا ارسلان ایش اور عاطف پر غالب رہے، جبکہ ملگولڈ نے فرزین اور اسامہ عباسی کے خلاف برتری برقرار رکھی، لیکن پاکستان ثابت قدم رہا، کیونکہ دی جون نے نی المعروف برائن پر 1-2 سے اہم فتح حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق کوریا کے باہر کیے گئے کھلاڑیوں کو ایک اور شاٹ کے لیے زندہ کیا گیا، لیکن پاکستان نے حوصلہ نہیں ہارا، دی جون نے السان کو 0-2 سے شکست دی، جبکہ فرزین نے لو ہائی کو ناک آؤٹ کیا۔

عاطف نے ملگولڈ اور رنگچو کو ہراتے ہوئے پاکستان کے لیے 9-13 سے فتح ممکن بنائی۔

ماہرین کے مطابق یہ حالیہ فتح مسابقتی ٹیککن میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے قد کی نشاندہی کرتی ہے، پاکستان میں ای سپورٹس کو ایک سرکاری کھیل بنانے اور اس کے فروغ میں مدد کے لیے ایک نظام بنانے کے دباؤ کی روشنی میں بھی اس کامیابی کو اہمیت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی کوریا میں روبوٹ نے خودکشی کرلی، سبب دلچسپ نکلا

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ ای اسپورٹس کلبز، اسکالرشپس اور یونیورسٹی کے زیر اہتمام گیمنگ کے دیگر ایونٹس نئے ٹیلنٹ کی شناخت کے لیے اہم ہوں گے۔

ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے گیمنگ انفرا اسٹرکچر سے متاثر ہوتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کی ضروریات کے مطابق ایک ایسا ہی ماڈل تیار کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیٹی کی تحویل کے معاملے پر معروف اداکارہ کا مبینہ اغوا، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

والد کو قتل کیا گیا تو پاکستان جا کر سیاست کریں گے، عمران خان کے بیٹوں کی ویڈیو وائرل

این ڈی ایم اے کی 27ویں امدادی کھیپ فلسطین روانہ، 100 ٹن سامان بھیجا گیا

یورپی پارلیمنٹ کی منظوری، سعودی عرب اور یورپی یونین کے تعلقات میں نئی شراکت داری کی راہ ہموار

شدید دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت، ملک بھر میں اسموگ الرٹ جاری

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں

سقوط ڈھاکہ: جاوید ہاشمی جھوٹ بول رہے ہیں