ایران کا اقوام متحدہ کو خط، ٹرمپ کے بیان کو بے بنیاد قرار دیدیا

منگل 18 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے ’اشتعال پر مبنی بیانات‘ دینے پر اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب عامر سعید ایرانی کی طرف سے لکھے گئے اس خط میں ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اس بیان پر رد عمل دیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر یمن میں حوثی باغیوں کے حملے نہیں رکے تو ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: یمنی حوثیوں نے مزید حملے کیے تو ایران کو اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی

اس خط میں ایران نے امریکا پر اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ امریکی اہلکار ’غیر قانونی طور پر یمن کے خلاف امریکی جارحیت اور جنگی جرائم کے عمل کو جائز قرار دینے‘ کی کوشش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اتوار کے دن امریکا نے یمن میں بمباری کرکے 50 سے زائد افراد کو ہلاک کیا تھا۔

پیر کے روز ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کو ان کے حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے ہونے والے کسی بھی مستقبل کے حملے کے لیے براہ راست ذمہ دار ٹھہرائیں گے، جنہوں نے بحیرہ احمر میں امریکی اور دیگر غیر ملکی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp