کیا لیویز فورس میں انسداد دہشتگردی ونگ بننے جارہا ہے؟

منگل 18 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے لیویز فورسز میں انسداد دہشتگردی ونگ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: غفلت و بزدلی کے مظاہرے پر بلوچستان لیویز کے 4 اہلکار برطرف

ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس عبدالغفار مگسی نے اعلان کیا ہے کہ بلوچستان لیویز فورس میں ایک خصوصی کاؤنٹر ٹیررازم ونگ قائم کیا جائے گا جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ کو مزید مؤثر بنانا اور فورس کی صلاحیتوں کو بہتر کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر اس ونگ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان دونوں اعلیٰ حکام نے بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال کو مزید مستحکم بنانے کے لیے فورس کی استعداد کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

ڈی جی لیویز عبدالغفار مگسی نے کہا کہ یہ ونگ خاص طور پر دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں دیگر فورسز اور ایجنسیز کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے بنایا جائے گا تاکہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیے: ٹرین ہائی جیک: ٹریک کی بحالی کا کام جاری، بلوچستان میں ہائی الرٹ

کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کی تشکیل سے بلوچستان لیویز فورس کو دہشتگردوں کے خلاف لڑنے میں مزید طاقت ملے گی اور فورس کی آپریشنل استعداد میں بہتری آئے گی۔ اس اقدام کے ذریعے نہ صرف دہشتگردی کے نیٹ ورک کو توڑا جائے گا بلکہ سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون بھی بڑھایا جائے گا۔

عبدالغفار مگسی نے کہا کہ یہ فیصلہ بلوچستان کی سیکیورٹی کی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے اور دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرنے کے لیے اہم قدم ہے۔ اس ونگ کی تشکیل کے بعد بلوچستان لیویز فورس کو دہشت گردوں کے خلاف لڑنے میں مزید حمایت ملے گی اور فورس کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں گرینڈ آپریشن کی تیاری، رولز آف گیم بدلنے کے بعد کیا ہوگا؟

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان لیویز فورس اپنے وسائل اور تمام ممکنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر دہشتگردوں کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے گی اور بلوچستان کے عوام کے لیے امن و سکون کی فضا برقرار رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی