وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں قومی سلامتی اجلاس میں عدم شرکت، سندھ اور پنجاب کے وزرا نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، فوج نے خیبرپختونخوا میں امن کے لیے بہت کام کیا، ہمیں آپس کی بداعتمادی کو ختم کرنا ہوگا۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ہمارے صوبے میں سیکیورٹی مسائل موجود ہیں، ہم پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کا مورال بڑھا رہے ہیں۔ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ ضم قبائلی اضلاع کو مکمل وسائل فراہم نہیں کیے گئے، یہ معاملہ بار ہا وفاق کے سامنے اٹھا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سیاسی و عسکری قیادت نے دہشتگردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں ملکی سلامتی سے بڑھ کر کوئی تحریک، کوئی شخصیت نہیں، یک زبان ہوکر بیانیہ بنانا ہوگا، آرمی چیف
پی ٹی آئی نے آج کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور صوبے کی نمائندگی کے لیے موجود تھے۔