امریکی شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پالتو کتے نے اسے گولی مار دی تھی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔
امریکا کے علاقے میمفس، ٹینیسی سے تعلق رکھنے والے جیرالڈ کرک ووڈ نے کہا ہے کہ پیر کی صبح اپنے بیڈ روم میں اپنی دوست خاتون کے ساتھ آرام کررہے تھے کہ میرے پالتو کتے اوریو نے بستر پر چھلانگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: عجیب و غریب مچھلی نے خاتون کو حیران کر دیا
اوریو کمرے میں داخل ہونے کے لیے اتنا پرجوش تھا کہ مبینہ طور پر فرش پر پڑی بندوق پر اس کا پاؤں پڑا، اس کا پنجا بندوق کے ٹریگر میں پھنس گیا، جس سے بندوق سے گولی چل گئی۔

گولی چلنے سے جیرالڈ کرک ووڈ کی بائیں ران پر زخم آیا، پیرامیڈیکس نے جائے وقوعہ پر اس کا علاج کیا ، تاہم اسے بعد میں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مائیکرو چپ کا کمال، مالکان کو 10 سال سے لاپتا کتا واپس مل گیا
پیرامیڈیکس کے پہنچنے سے پہلےکرک ووڈ کی خاتون دوست مبینہ طور پر جائے وقوعہ سے بندوق ساتھ لے کر چلی گئی۔
جائے وقوعہ سے ایک خول برآمد ہوا ہے، جبکہ پولیس نے واقعہ کو ‘حادثاتی چوٹ’ قرار دیا ہے۔














