پیغامِ پاکستان: مسلم لیگ کا آغاز اور دو قومی نظریہ

بدھ 19 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ پاکستان وہ تاریخی دن ہے جب مسلمانوں نے اپنی الگ شناخت اور آزاد وطن کے حصول کا عزم کیا۔

یہ دن درحقیقت پیغام پاکستان ہے جو ہمیں اپنے بزرگوں کی جدو جہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے ہمیں ایک ایسا وطن دیا جہاں ہر شہری کو عزت، حقوق اور آزادی حاصل ہے۔

پیغام پاکستان ہمیں تحریک پاکستان کے ہیروز کی قربانیوں اور قائد اعظم کی رہنمائی کا بھی احساس دلاتا ہے، جنہوں نے ہمیں ایک آزاد اور خودمختار ملک دیا۔

یہ بھی پڑھیے: ‘ہم پورا سال 23 مارچ کا انتظار کرتے ہیں’ یوم پاکستان پریڈ کی خصوصی تیاریاں

پیغام پاکستان کے حوالے سے تحریک پاکستان کے ہیروز نے تقسیم ہند کے وقت درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے تحریک پاکستان کے مجاہد پروفیسر ڈاکٹر ریاض نے پیغام پاکستان دیتے ہوئے کہا، ’تحریک پاکستان کے مجاہدین نے جو کانفرنس دسمبر 1906 میں کی تھی، اس میں وقار الملک، سر آغا خان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی جس میں انہوں نے مسلم لیگ پارٹی کی بنیاد رکھی۔‘

یہ بھی پڑھیے: یوم پاکستان، عہد وفا کا دن

ان کے مطابق یہ دو قومی نظریے کی طرف پہلا پرعملی قدم تھا،  انہوں نے کہا کہ ’پھر آپ دیکھیں کہ قائداعظم نے ابتدا میں مسلم لیگ کو جوائن نہیں کیا تھا، بلکہ وہ کانگریس کے رکن تھے، کانگریس میں ہندؤں کی اجارہ داری قائم ہوگئی اور گاندھی کی قیادت نے صرف ہندؤں کے مفادات کو ترجیح دی، یہ صورتحال دیکھ کر قائداعظم نے کانگریس کو چھوڑ دیا اور ہمیشہ کے لیے مسلم لیگ کے ساتھ جڑ گئے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر اسلام آباد میں شاندار سجاوٹ

پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی دفاعی معاہدے میں فیلڈ مارشل کا کلیدی کردار

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، اہم نکات کیا ہیں؟

صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، شاندار استقبال

زندگی بھر بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار رہنے والے عبدالغنی بھٹ کون تھے؟

ویڈیو

پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر اسلام آباد میں شاندار سجاوٹ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ، اہم نکات کیا ہیں؟

پیرس: نیچرل ہسٹری میوزیم سے 6 لاکھ یورو مالیت کے سونے کی چوری

کالم / تجزیہ

عمران خان شیخ مجیب کے آزار سے ہوشیار رہیں

چھوٹی، بڑی عینک اور پاکستان بطور ریجنل پاور

آئی سی سی اور بھارت کا دوغلا پن