یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا قومی ترانہ جاری

بدھ 19 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوم  پاکستان (23 مارچ) کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان ڈے کے موقع پر حب الوطنی کا نیا ترانہ پیش کیا گیا ہے۔’ ’پاکستان– قوسِ قزح کے رنگ‘ہمارا عشق، ہمارا پیار – صرف پاکستان‘ خصوصی نغمے  کے خوبصورت بول  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یوم پاکستان: خصوصی ملی نغمہ ’پوچھے جو نام کوئی‘ جاری کر دیا گیا

نئے ملی نغمے کا پیغام، ایک دل، ایک جان اور ایک پاکستان ہے، نئے ملی نغمے کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، ترقی، امن اور استحکام کے پیغام کے ساتھ نیا ترانہ دلوں کو گرما گیا ہے۔

یاد رہے کہ 23 مارچ 1940 کو قرار داد پاکستان منظور ہوئی اور مسلمانوں کے لیے الگ ریاست کا خواب پایہ تکمیل کی راہ پر گامزن ہوا تھا۔

پاکستان کو بنانے میں بےشمار قیمتی جانوں کی قربانی دی گئی اوریوم پاکستان ہمارے انہی اپنوں کو یاد کرنے کا ایک بہانہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا 78 واں یوم آزادی، ملک بھر کی فضا قومی نعروں اور ملی نغموں سے گونج اٹھی، جگہ جگہ آتش بازی

یوم پاکستان پر ہر پاکستانی کے دل میں حب الوطنی کا جذبہ دوبارہ سے جنم لیتا ہے اور ملک کو بری نظر سے بچانے کی دعا ہر لب پہ ہوتی ہے۔

یوم پاکستان کے موقع پر ملک کے ہرکونے میں 1940 سےشروع ہونے والے قربانیوں اور انتھک محنت کے سفرکو یاد کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp