وزیراعظم محمد شہباز شریف کا جشن نو روز کے موقع پر تہنیتی پیغام

جمعرات 20 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں نو روز منانے والوں کو جشن نو روز کی مبارکباد۔ نو روز موسم بہار کی آمد اور فطرت کی تجدید کی علامت ہے۔ یہ ان بے شمار نعمتوں، جس سے انسان کو نوازا گیا ہے، کی شکر گزاری اور نئے سال کے لیے اپنی امیدوں اور خواہشات کے اظہار کا موقع ہے۔ جشن نو روز ایرانی نئے سال کا آغاز، نئے سال کو نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ خوش آمدید کہنے کا وقت ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان کا کہنا تھا کہ اس خوشی کے موقع پر، میں پاکستان میں نو روز منانے والے بہن بھائیوں بالخصوص پارسی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: مغلوں کے جشن نوروز سے عیدالفطر تک

انہوں نے مزید لکھا کہ آئیں، آج ہم سب مل کر اس نو روز کو باہمی اختلافات کو ختم کرنے، شمولیت کے فروغ، علاقائی و ثقافتی ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینے کا دن بنائیں۔ نو روز مبارک!

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp